فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میںمخالفین کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔
چینل 24 کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقے 436گ ب میں مخالفین نے درینہ دشمنی پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دو سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جن کی شناخت نسرین اور شبانہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے چمن اور نزیر نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالفین ایک ہی خاندان کے ہیں جن میں کئی سالوں سے درینہ دشمنی چلی آرہی ہے اور پہلے بھی تصادم ہوتا رہا ہے تاہم آج ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق ہوئی ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔



