Thursday, November 6, 2025
spot_img

پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی آغا ناصر انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف براڈکاسٹر  اور پاکستان ٹیلی و یژن کے سابق ایم ڈی آغا ناصر انتقال کر گئے ۔

جیو نیو زکے مطابق معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر69  برس کی عمر میں  اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں ۔آغاناصر کی نماز جنازہ بعدنماز عصر اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔آغا ناصر9 فروری 1937 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 1964میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ ہوئے اور ایم ڈی پی ٹی وی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔آغاناصرکو14 اگست1993 کوصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیاگیا۔

آغا ناصرریڈیو پاکستان،پاکستان ٹیلی وژن اورنیف ڈیک کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ۔یڈیو پاکستان سےانکےمشہورپروگراموں میں اسٹوڈیونمبر9 اورحامد میاں کے یہاں شامل ہیں۔وہ نجی ٹی وی جیو نیوز سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

آغا ناصرکے ڈراموں میں ہم جیتے جی مصروف رہے،رہ نیم باز،گمشدہ لوگ،گلشن یادشامل ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین